محفوظ رہنے کے لئے سڑک پر پیدل چلتے ہوئے بھی قوانین کا پاس کریں

Pedestrian crossing warning sign

Pedestrian safety is about using common sense, but we can’t rely on this alone. Source: Moment RF / Simon McGill/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

روزانہ ، پورے آسٹریلیا میں پیدل چلنے والے جانے بوجھے بغیر بھی قانون توڑتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں جرمانے اور کبھی کبھار حادثات ہو سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کے کچھ قوانین سے واقفیت حاصل کر کے عام پیدل چلنے والے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور غیر متوقع جرمانے سے بچ سکتے ہیں ۔


پیدل چلنے والوں کی حفاظت اس بات پر منحصر ہے کہ وہ کامن سینس (عقل) کا استعمال کتنا کرتے ہیں لیکن محفوظ رہنے کے لئے صرف عقل کافی نہیں ہے ۔ آسٹریلین سڑک کے قوانین ہر اس شخص کی حفاظت کے لیے ہیں جو سڑکوں اور راستوں کو شئیر کرتے ہیں۔

قوانین کی رہنمائی ریاستوں اورٹریٹریز میں مشترکہ اصولوں سے ہوتی ہے، لیکن دائرہ اختیار کے درمیان معمولی تغیرات موجود ہیں۔

این ایم آر اے روڈ سیفٹی ماہر دیمترا ولاہومیٹروس کا کہنا ہے کہ ’’یہ قوانین کچھ لوگوں کو سخت لگ سکتے ہیں، لیکن پیدل چلنے والے وہ لوگ ہیں جو سب سے پہلے کسی نقصان یا حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں۔‘‘

"ہم جانتے ہیں کہ جو لوگ سب سے زیادہ کمزور ہیں وہ بہے چھوٹے بچے یا ہمارے بزرگ ہین یا پھر وہ افراد جو نشے کی حالت میں ہوں۔
country road with speed hump sign
In the absence of traffic lights, look for a designated ‘zebra crossing’ Source: iStockphoto / Veronica Todaro/Getty Images/iStockphoto

پیدل چلنے والا کون ہے؟

پیدل چلنے والے کی قانونی تعریف حیرت انگیز طور پر وسیع ہے۔

"آسٹریلیا میں پیدل چلنے والے صرف وہ لوگ نہیں ہیں جو فٹ پاتھ پر یا سڑک پر پیدل چل رہے ہیں ، آر اے سی وی کے پالیسی کے سربراہ، جیمز ولیمز بتاتے ہیں۔
[پیدل چلنے والا] درحقیقت کوئی بھی شخص جو سائیکل دھکیل رہا ہو یا پہیے والی کوئی بھی چیز استعمال کر رہا ہو جیسے سکیٹ بورڈ، رولر سکیٹس، رولر بلیڈز، وہیل چیئرز، بلکہ موبلٹی اسکوٹر بھی۔"
جیمز ولیمز،آر اے سی وی پالیسی کے سربراہ

سڑک پار کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونا

اپنی سڑکوں کے آس پاس محفوظ رہنے کا مطلب ہے جب بھی ممکن ہو پیدل چلنے والوں کے لئے موجود ٹریفک لائٹس کے پاس سے سڑک پار کریں اور سگنل کا احترام کرتے ہوئے اس کی تعمیل کریں۔

جب آپ گرین پرسن سگنل دیکھیں تو چلیں۔ جب سگنل سرخ یا چمک رہا ہو تو سڑک پار کرنے کا آغاز نہ کریں ۔

پیدل چلنے والے ٹریفک سگنل کے خلاف سڑک کراس کرنے سے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اسے عام طور پر جے واکنگ کہا جاتا ہے، حالانکہ آسٹریلیا میں یہ قانونی اصطلاح نہیں ہے۔

"یہ ایک امریکی خیال ہے،" ہیرالڈ سکروبی کہتے ہیں۔ وہ آسٹریلیا کی پیڈسٹرین کونسل کے سی ای او اور بانی ہیں۔

"آسٹریلیا میں اصول بہت واضح ہے۔ ایک پیدل چلنے والا کسی بھی سڑک کو، کسی بھی وقت احتیاط کے ساتھ پار کر سکتا ہے، بشرطیکہ یہ پیدل چلنے والے کراسنگ کے 20 میٹر کے اندر نہ ہو اور یہ خیال رکھے کہ یہ سرخ چمکتی ہوئی روشنی یا سرخ بتی کے خلاف نہ ہو۔"

نیو ساوتھ ویلز میں آپ پر جرمانہ بھی ہو سکتا ہے اگر آپ چمکتے سرخ سگنل پر سڑک کراس کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
Crowd of people walking across zebra, top view
It’s an offence to walk without reasonable consideration of other road users. Credit: vm/Getty Images

سڑک کہاں سے پار کریں

ٹریفک لائٹس کی غیر موجودگی میں، ایک نامزد 'زیبرا کراسنگ' تلاش کریں۔ یہ سڑک کا ایک ایسا حصہ ہوتا ہے جسے سفید پٹیوں سے پینٹ کیا گیا ہے، زیبرا کراسنگ پر کار والوں کے لئے ضروری ہے کہ پیدل چلنے والوں کو راستہ دیں ۔

کراسنگ کو بعض اوقات مختلف شکل دی جاتی ہے جسے سے 'وومبیٹ کراسنگ' کے نام سے جانا جاتا ہے - یہ ایک ایسی زیبرا کراسنگ ہوتی ہے جو سڑک کے ابھار( ) پر پینٹ کیا جاتا ہے۔

یہ باقاعدگی سے الجھن کا باعث بنتا ہے: کیا یہ کراسنگ ہے یا تیز رفتار گاڑیوں کو روکنے کے لئے بنایا گیا اسپیڈ بریکر ، جو ٹریفک کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے؟

بصری اشارے تلاش کریں، جیسے کہ ایک فٹ پاتھ جو آپ کو کراسنگ کی طرف لے جاتا ہے، یا کوئی نشان جس پر کوئی شخص یا دو ٹانگوں کا نشان موجود ہو، یہ درحقیقت روڈ کراس کا نشان ہے۔

یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ کیا کوئی ایسا نشان یا روک (فینس) موجود ہے جو آپ کو (hump ) ابھر پر سے سڑک پار کرنے سے روک رہا ہو اور آپ کے لئے اس کی نشان کی اطاعت ضروری ہے۔

ایک رفتار روکنے والا (اسپیڈ بریکر) میں اور زیبرا کراسنگ کی پٹیوں میں تھوڑا فرق ہوتا ہے، اسپیڈ بریکر پر غیر مساوی سفید نشانات ہوتے ہیں جو دونوں طرف پیانو کیز سے ملتے جلتے ہوتے ہیں۔

محفوظ طریقے سے سڑک کیسے پار کریں؟

اگر آس پاس کوئی کراسنگ نہیں ہے تو یہ ضروری ہے کہ پیدل چلنے والے سڑک پر سب سے چھوٹا اور سب سے سیدھا راستہ اختیار کریں۔ یہ عام طور پر سیدھا ہوتا ہے اور زاویہ پر نہیں ہوتا ، "مسٹر ولیمز کہتے ہیں۔

"اس کے علاوہ جس چیز کے بارے میں لوگ شاید نہیں جانتے ہوں گے وہ یہ ہے کہ اگر آپ سڑک عبور کر رہے ہیں، تو اپنے آپ کو چلتی گاڑی کے راستے میں ڈالنا قانون کے خلاف ہے کیونکہ یقیناً اس سے خطرہ ہو سکتا ہے۔”
Pedestrians cross a busy intersection in the city
Drivers must give way to pedestrians when entering or leaving a driveway, when using shared zones and at pedestrian crossings. Source: Moment RF / Diane Keough/Getty Images

کیا آپ سڑک پر چل سکتے ہیں؟

آپ کو یہ جان کر حیرت ہو سکتی ہے کہ سڑک پر چلنے پر آپ پر جرمانہ ہو سکتا ہے۔

 سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے معقول غور کیے بغیر چلنا جرم ہے۔ زیادہ تر دائرہ اختیار میں جب قریب میں فٹ پاتھ یا نیچر سٹرپ ہو تو سڑک پر چلنا جرم ہے۔

 اگر کوئی فٹ پاتھ یا گرین اسٹریپ نہیں ہے تو پیدل چلنے والے سڑک کا استعمال کر سکتے ہیں۔

تاہم آر اے سی وی یقینی طور پر تجویز کرتا ہے کہ آپ ٹریفک کا سامنا کرتے ہوئے چلیں،" جناب ولیمز کہتے ہیں۔

"آنے والی ٹریفک کی طرف چلنا زیادہ محفوظ ہے بجائے اس کے کہ آپ کے پیچھے کاریں چلیں۔"

پیدل چلنے والوں کو راستے پر پہلے جانے کا حق مل سکتا ہے

ڈرائیو وے میں داخل ہونے یا باہر نکلتے وقت، مشترکہ زون کا استعمال کرتے وقت اور پیدل چلنے والوں کے کراسنگ پر ڈرائیوروں کو پیدل چلنے والوں کو راستہ دینا چاہیے۔
Kid crossing the street at a pedestrian crossing and listening to music on his cellphone
Smart phones have bred a population of pedestrians who show disregard for traffic and the impending danger. Credit: Dobrila Vignjevic/Getty Images

جرمانے

آپ کے رہائش کی ریاست یا ٹریٹری کے مطابق سزائیں مختلف ہو سکتی ہیں۔

مثال کے طور پر وکٹوریہ میں، ٹریفک لائٹس کو ماننے میں ناکامی، پیدل چلنے والے کراسنگ کے 20 میٹر کے اندر سڑک عبور کرنے یا سڑک پر چلنے پر جرمانے $96 سے شروع ہوتے ہیں۔

 جناب ولیمز نے خبردار کیا، "پولیس افسر کی طرف سے ٹریفک کی ہدایت کی تعمیل میں ناکامی پر $385 کا جرمانہ ہے۔"

پیدل چلنے کے آداب

ایسے اصول جن کے باعث جرمانہ لاگو نہیں ہوتا، جیسے فٹ پاتھ پر بائیں جانب رہنا یا فون سے مشغول نہ ہونا، پیدل چلنے والوں کے کو رکے بغیر آسانی سے گزرنے میں مدد کرتے ہیں۔

سڑک پر محفوظ رہنے کے طریقے کبھی کبھی سادہ اور شائستہ اطوار میں چھپے ہوتے ہیں۔

پیدل چلنے والے زومبی (لا پرواہ)

سمارٹ فونز نے ایسی پیدل چلنے والوں کی آبادی کو جنم دیا ہے جو ٹریفک اور آنے والے خطرے کو نظر انداز کرتے ہیں۔
'پیدل چلنے والے زومبی' پوری دنیا میں مشہور ہیں، اور وہ بدقسمتی سے سڑک پر بہت زیادہ حادثوں کا باعث بنتے ہیں۔
ہیرالڈ سکروبی، سی ای او، پیڈسٹرین کونسل آف آسٹریلیا
Eشاذ و نادر ہی ایسے قوانین موجود ہیں جو توجہ ہٹنے کے دوران سڑک عبور کرنے سے متعلق ہیں

پیڈسٹرین کونسل آف آسٹریلیا ایک ایسے قومی قانون کا تعارف دیکھنا چاہے گی جو رویے کو تبدیل کرنے اور جان بچانے کے مقصد کے تحت ، بٹی ہوئی توجہ کے ساتھ سڑک پار کرنے کو جرم بناتا ہے۔

جناب سکروبی کہتے ہیں، "اگر آپ اپنے ہاتھ میں موجود کوئی آلہ (جیسا کہ فون) استعمال کر رہے ہیں اور، جس کے بارے میں کوئی پولیس افسر کہہ سکتا ہے کہ اس طرح سڑک عبور کرتے وقت آپ کا دھیان بٹ رہا ہے ، تو ہم $200 کا جرمانہ عائد ہوتا دیکھنا چاہیں گے،" مسٹر سکروبی کہتے ہیں۔

اپنی ریاست یا علاقے میں پیدل چلنے والوں کے قوانین کے لیےپر جائیں۔



شئیر