آسٹریلین موسم گرما میں خود کو محفوظ رکھنے کے پانچ طریقے

Loving couple at the beach

tips to keep safe and cool during an Australian summer - Getty Credit: andresr/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

یہ ضروری ہے کہ پورا سال اپنی صحت کا خیال رکھا جائے لیکن شدید موسم گرما کے دوران یہ مزید ضروری ہوجاتا ہے کہ آپ ان چیزوں کا خیال رکھیں جن کی آپ کے جسم کو ضرورت ہے۔ پیش خدمت ہیں آسٹریلیا کے موسم گرما میں خود کو محفوظ رکھنے کی چند تدابیر۔


Key Points
  • شدید گرمی کے دنوں میں پانی یا الیکٹرولائیٹ پی کر خود کو پانی کی کمی سے محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
  • جب بھی آپ باہر ہوں تو ایس پی ایف 50یا اس سے زیادہ کے ساتھ سن اسکرین کا استعمال کریں۔
  • باہر جانے سے پہلے ہمیشہ یو وی انڈیکس کی جانچ کریں۔
 ہمارا جسم ایک خودکار اور جدید مشین کی مانند ہے جسیں قدرت نے پہلے ہی ایک تھرمواسٹیٹ لگا دیا ہے جو ہمارے جسم کے درجہ حرارت کو مستحکم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے،" سڈنی میں مقیم جی پی ڈاکٹر انجلیکا سکاٹ بتاتی ہیں۔

جب گرمی آتی ہے تو جسم استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف طریقوں سے رد عمل ظاہر کرتا ہے۔

گرمی پر جسمانی ردعمل

 جب موسم گرم ہوتا ہے، تو ہمارے جسم ٹھنڈا ہونے کے لیے مختلف میکانزم استعمال کرتے ہیں۔ ڈاکٹر سکاٹ بتاتی ہیں کہ سب سے اہم پسینہ ہے۔

جب دن گرم ہوتا ہے، تو ہمارے پسینے کے غدود پانی یا پسینہ خارج کرتے ہیں، جو پھر ہماری جلد سے بخارات بن کر گرمی کو دور کرنے اور جسم کو ٹھنڈا کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ڈاکٹر انجلیکا اسکاٹ
سینے کے علاوہ، ہماری جلد میں خون کی شریانیں بھی پھیل جاتی ہیں یا کھل جاتی ہیں، جس سے ہمیں جلد کے ذریعے گرمی خارج ہوتی ہے۔

"یہی وجہ ہے کہ جب گرمی ہوتی ہے تو ہم جھلسے ہوئے نظر آتے ہیں،" وہ مزید کہتی ہیں۔

 ڈاکٹر سکاٹ نے ایک جسمانی عمل کا بھی ذکر کیا ہے جسے 'گرمی کی کھپت' یا ہیٹ ڈیسیپیشن کہا جاتا ہے جو گرم موسم میں ہوتا ہے۔

 "آپ کا جسم گرمی کو آپ کے مرکز سے اور آپ کے اعضاء کی طرف منتقل کرنے کی کوشش کرے گا۔ جب ایسا ہوتا ہے، تو آپ کے بازو، ہاتھ اور ٹانگیں پسینے میں آ جاتی ہیں۔"

پسینے اور سرخ جلد کے علاوہ، ڈاکٹر سکاٹ بتاتی ہیں کہ گرمی تیز اور ہلکے سانس لینے کا باعث بنتی ہے۔ گرم ہوا 'عام' درجہ حرارت کی ہوا سے 'بھاری' ہوتی ہے۔

 وہ اپنے آپ کو ٹھنڈا کرنے کے طریقے کے طور پر گرم موسم میں ہانپتے ہوئے جانوروں سے موازنہ کرتی ہیں۔ "جب ہم گرمی کو نکالنے کی کوشش کرتے ہیں تو انسان بھی تیز سانس لینے کا تجربہ کرتے ہیں۔"

گرچہ گرمی ان معمول کی علامات کو جنم دے سکتی ہے، لیکن انتہائی درجہ حرارتب کی گرمی انسان کو بیمار کرنے اور جسم میں مزید زیادہ گرمی پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے، ڈاکٹر سکاٹ نے خبردار کیا
زیادہ گرمی لگنا ایک طبی ایمرجنسی ہے۔ جب گرمی کی تھکن کی بات آتی ہے تو علامات کو جاننا ضروری ہے۔ علامات میں بھاری پسینہ آنا، کمزوری، متلی، چکر آنا، کمزور نبض یا تیز دل کی دھڑکن کا گرنا، الجھن اور خشک جلد شامل ہیں۔ کچھ لوگ چکرا کر گر بھی سکتے ہیں۔
ڈاکٹر انجلیکا اسکاٹ
کینسر کونسل کی نیشنل سکن کینسر کمیٹی کی سربراہ پروفیسر این کسٹ نے مشورہ دیا ہے کہ لوگوں کو سخت گرمی کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔

"موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ، آسٹریلینز کے لیے مستقبل میں باہر وقت گزارنا مشکل ہوتا جائے گا۔ ہمارے پاس جنگلات کی آگ اور سیلاب جیسی چیزیں ہیں اور یہ سب کچھ موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ آتا ہے۔ انتہائی موسم ایک ایسی چیز ہے جس کا ہم مستقبل میں مزید سامنا کریں گے۔

ٹھنڈا اور محفوظ رہنے کے لئے چند تجاویز

گرمی کے دنوں میں جسمانی حدت یا گرمی سے متعلق بیماریوں سے بچنے کے لیے، ڈاکٹر سکاٹ مندرجہ ذیل مشورے پر عمل
کرنے کا مشورہ دیتی ہیں

1۔ پانی یا ایلیکٹرولائیٹ کا استعمال

جسم میں پانی کی کمی سے بچنے اور جسم سے خارج ہونے والے سیال کی کمی کو پورا کرنا یقینی بنائیں لہذا ہمیشہ دن بھرپانی یا مشروبات پیتے رہیں۔ پانی کی بوتل ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنا ضروری ہے۔

 "کبھی کبھی ہم سوچتے ہیں کہ ہم نے کافی پانی پی لیا ہے، لیکن حقیقت میں، ہم نے نہیں پیا ہوتا۔ ہمیں درحقیقت دن میں تین لیٹر پانی پینا چاہیے۔

 اگرچہ گرمی کے شدید دنوں میں پانی کی کمی ہمیشہ پانی سے ہی پوری کرنے چاہئے ، ڈاکٹر سکاٹ الکحل والے مشروبات اور سوڈا کے خلاف خبردار کرتی ہیں۔

 "لوگ سوچیں گے کہ انہوں نے سوڈا کے کین سے اپنی پیاس بجھائی ہے، لیکن سوڈا میں چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ خود کو پانی کی کمی سے دور کرنے کا ایک مثالی طریقہ نہیں ہے۔

 "اگر آپ کو واقعی پانی میں کوئی خاص ذائقہ درکار ہے ، تو سوڈا کا ایک بہتر متبادل ہو گا الیکیٹرولائیٹ ... کھیلوں کے مشروبات جو آپ کے الیکٹرولائٹس کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔"

2۔ کچھ غذاؤں سے پرہیز کریں

گرم موسم میں پھل اور سبزیاں کھانے کے لیے بہترین آپشنز ہیں، خاص طور پر پانی سے بھرپور اجناس جیسے تربوز اور ککڑی۔"

ڈاکٹر سکاٹ کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے ہلکے اور آسانی سے ہضم ہونے والے کھانے کا انتخاب کریں اور معدے پر بوجھ ڈالنے والے بھاری مصالحے دار کھانوں سے اجتناب کریں

"بھاری کھانے اور کھانے میں چینی کی زیادہ مقدار آپ کے جسم کو صرف محنت کرنے پر مجبور کرے گی اور آپ کے جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ کرے گی۔"

Cheerful woman gardening in backyard
Stay hydrated throughout the day as a critical preventive measure against heat exhaustion. Credit: The Good Brigade/Getty Images

3۔ یہ پانچ چیزیں یاد رکھیں: حفاظتی لباس، ٹوپی، سن گلاسز، سن اسکرین اور سایہ۔

سن سمارٹ کی سربراہ ایما گلاسنبری کے مطابق پانچ اہم چیزیں ایسی ہیں جو لوگوں کو سورج اور یووی(تابکار) شعاعوں سے بچاتی ہیں۔

"سورج سے تحفظ کی پانچوں اقسام کا استعمال کریں - حفاظتی لباس؛ ایک وسیع کنارے والی ٹوپی، دھوپ کے چشمے، سن اسکرین اور،اضافی تحفظ کے لیے سایہ تلاش کرنا،" وہ مشورہ دیتی ہیں۔

اگرچہ ساحل پر جاتے ہوئے یا پانی کی سرگرمیاں کرتے وقت ایسے اقدامات کا استعمال عام بات ہے جن کے ذریعے سورج سے محفوظ رہا جائے، لیکن محترمہ گلاسنبری کہتی ہیں کہ یہ اقدامات لوگوں کے روزمرہ کے معمولات میں شامل ہونا چاہیے۔

سن اسمارٹ وکٹوریہ نے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے - 'کینسر کو اندر نہ آنے دیں' اور، یہ مہم واقعی جلد کے کینسر سے بچنے کے لیے سورج سئے محفوظ رہنے کے طریقوں کا استعمال اور ان کی اہمیت کو ہر گھر تک پہنچا رہی ہے۔

"اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون سی سرگرمیاں کر رہے ہیں۔ اگر آپ اپنے کتے کو چہل قدمی کے لئے لے جا رہے ہیں، باغبانی کر رہے ہیں، گھر کے پچھواڑے میں بچوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، یا باہر چہل قدمی کر رہے ہیں، تو خود کو ڈھانپ لیں یا سایہ دار جگہوں کا انتخاب کریں۔"

4. اپنی سرگرمیوں کی بنیاد دن کے موسم اور یو وی کی سطح پر رکھیں

باہر جانے یا ورزش کرنے سے پہلے، ڈاکٹر سکاٹ نے دن کے لیے موسم کی پیشن گوئی کی جانچ کرنے کی سفارش کی۔

 "موسم کو چیک کریں تاکہ آپ تیار رہیں۔

 "جب آپ جانتے ہیں کہ درجہ حرارت زیادہ ہے تو، اگر ممکن ہو تو بیرونی سرگرمیوں سے گریز کریں۔ عام طور پر، دوپہر سے سہ پہر 3 بجے تک دن کا گرم ترین وقت ہوتا ہے، اس لیے اس وقت باہر جانے سے گریز کرنے کی کوشش کریں۔"

پروفیسر کسٹ نے مزید کہا کہ باہر جانے سے پہلے دن کے لیے الٹرا وائلٹ (یو وی) کی سطح کو چیک کرنا ضروری ہے۔
تابکار شعاعوں یا اعلیٰ سطحی یو وی کے سامنے بار بار یا مسلسل جانا کینسر کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔

پروفیسر کسٹ کے مطابق، "ہمیں آسٹریلیا میں بہت زیادہ شدید تابکار شعاعوں کا سامنا ہےجو ہمارے خیال میں اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ کیوں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جلد کے کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے اور، وہ یورپ کے مقابلے تقریباً دوگنا ہیں۔"

وہ اس بات پر زور دیتی ہیں کہ یو وی شعاعوں کو دیکھا یا محسوس نہیں کیا جا سکتا اور، یہ کہ دن کی گرمی سے تابکار شعاعوں کا تعین نہیں ہوتا۔

"آسٹریلیا میں زیادہ تر مقامات پر یووی انڈیکس ہوتا ہے جو گرمیوں کے مہینوں میں تقریباً 12 سے 14 تک پہنچ جاتا ہے، جب کہ بحیرہ روم کے آس پاس کے یورپ کے جنوبی حصوں میں، یہ صرف آٹھ کے قریب یووی انڈیکس تک پہنچ جاتا ہے۔

"اگر یہ ٹھنڈا دن ہے، تو یووی انڈیکس اب بھی کافی زیادہ ہو سکتا ہے۔ اگر آس پاس ہلکی ہوا چل رہی ہو تو آپ باہر کافی ٹھنڈا محسوس کر سکتے ہیں، لیکن یو وی انڈیکس بہت زیادہ ہو سکتا ہے۔"
Asian mother applying sunscreen lotion to protect her daughter's face before exercise while setting on floor in the park at outdoors
Most places in Australia have a UV index that peaks at around 12 to 14 in the summer months Credit: Six_Characters/Getty Images

5۔ زیادہ مشقت سے بچیں اور اپنی حدود کو پہچانیں

ڈاکٹر سکاٹ کے مطابق، اگر آپ جانتے ہیں کہ آپ آسانی سے تھک جاتے ہیں، گرم موسم میں زیادہ دیر تک ورزش نہیں کر سکتے یا آپ کو طبیعت ناساز محسوس ہوتی ہے، تو اپنے جسم کو وقفہ دیں اور مدد لیں۔ آپ اپنے جسم کی صلاحیت کو جانتے ہیں۔

"لیکن اگر آپ واقعی سورج میں وقت گزارنا چاہتے ہیں (سن باتھ)، چہل قدمی کرنا یا باہر ورزش کرنا پسند کرتے ہیں، تو اپنے جسم کی جانب سے ملنے والے اشاروں اور تنبہات کا بہت خیال رکھیں۔ جب آپ کو لگتا ہے کہ آپ واقعی اپنے جسم کو اس کی آخری حد تک تھکا رہے ہیں، تو ایک وقفہ لیں اور ٹھنڈا اور ہائیڈریٹ رہنے کے طریقے تلاش کریں۔"

 محترمہ گلاسنبری نے ڈاکٹر سکاٹ سے اتفاق کرتے ہوئے مزید کہا، "ہم ایک شاندار ملک میں رہتے ہیں جہاں خوبصورت بیرونی جگہیں ہیں لیکن اس کے ساتھ کچھ انتہائی یو وی لیولز بھی آتے ہیں جو جلد کے کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔ لہذا، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ باہر سے لطف اندوز ہوں، لیکن جب یووی لیول تین اور اس سے اوپر ہو جائے تو جلد چھپانا یا محفوظ کرنا ضروری ہے۔" ۔"

اپنے علاقے میں دن کے لیے یو وی کی سطح کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، یہاں کلک کریں۔

آپ یہاں آسٹریلین ریڈی ایشن پروٹیکشن اینڈ نیوکلیئر سیفٹی ایجنسی بھی جا سکتے ہیں۔


شئیر