کیا آپ اس سال "غیر متوقع" موسم گرما کے لئے تیار ہیں؟

The sun is seen through bushfire haze next to the Sydney Opera House as Sydney suffers through hot weather.

The sun is seen through bushfire haze next to the Sydney Opera House as Sydney suffers through hot weather. Source: AAP

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلینز کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس سال ایک مختلف گرم موسم کے لئے تیار رہیں۔ ماہرین کے مطابق آسٹریلیا کو "غیر متوقع" موسم گرما کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


یورپ کے کچھ حصوں میں گزشتہ چند مہینوں میں شدید گرمی پڑی ہے، کئی ممالک میں گرمی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئےاور گزشتہ سال دنیا بھر میں کم از کم 10 ممالک میں درجہ حرارت 50C یا اس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Heat data.PNG
یونیورسٹی آف میلبورن میں کلائمیٹ سائنس اور سائنس کمیونیکیشن کے لیکچرر لنڈن اشکرافٹ کا کہنا ہے کہ یورپ کا موسم آسٹریلین موسم گرما کی پیش گوئی نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا، "عالمی سطح پر، ہم دنیا بھر میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھ رہے ہیں، لیکن شمالی نصف کرہ اس سے مختلف ہے۔""شمالی نصف کرہ کے زیرِ اثر ممالک میں موسم گرما کے ریکارڈ ٹوٹنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جنوبی نصف کرے کے زیرِ اثر آسٹریلای جیسے ممالک میں بھی ایسا ہی ہو گا۔
"بحرالکاہل اور بحر ہند کے درمیان بہت سے منفرد آسٹریلین مقامی موسمی عوامل ہیں، جو آسٹریلیا جیسے ممالک کے موسمِ گرما کو متاثر کرتے ہیں۔
ایش کرافٹ نے وضاحت کی کہ ایک جزیرہ براعظم کے طور پر، آسٹریلیا کے اردگرد سمندر یہاں کی آب و ہوا کو سب سے زیادہ متاثر کرتے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ سمندر کے اوپر کا درجہ حرارت ہمارے ساحلی موسم میں بڑا کردار ادا کرتا ہے۔
پھر انٹارکٹک ہوائیں بارش کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔"
' ان کا خیال ہے کہ اس سال کا مسم گرما غیر متوقع ہو سکتا ہے'
مشرقی اور وسطی بحرالکاہل میں آنے والے موسم کا ایک اہم اشارہ لا نینا اور ال نینو ہیں،۔ یہ اصطلاحات بادلوں اور سمندری درجہ حرارت میں ہونے والی تبدیلیوں کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
پچھلی چند گرمیوں میں، آسٹریلیا نے ال نینو کا تجربہ کیا ہے، جو عام طور پر بارشوں کو کم کرتا ہے اور گرمی کو بڑھاتا ہے۔
لیکن ایش کرافٹ نے کہا کہ اس موسم گرما میں ال نینو کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا، "یہ سال غیر متوقع لگ رہا ہے، اس لیے کسی بھی غیر متوقع موسمی رحجان کے لیے تیاری کریں، گرمی کا امکان ہے، لیکن ہم بارش کے بارے میں نہیں جانتے۔
انشورنس کمپنی کے ایک سینئر تجزیہ کار اور نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی کے کلائمیٹ چینج ریسرچ سینٹر کے ٹام مورٹلاک کہتے ہیں کہ آنے والے موسم گرما کے لیے موسم گرمی اور بارش دونوں کا مجموعہ نظر آتا ہے۔
مورٹلاک نے کہا کہ کئی موسمی اشارے ایک ایسے موسم گرما کی تجویز کرتے ہیں، جہاں نہ تو ال نینو اور نہ ہی لا نینا کی واضع پیشنگوئی کی جاتی ہے۔
لیکن پھر بھی پیشین گوئی کرنے والوں کی ایک اقلیت لا نینا سال یعنی ذیادہ بارش کا اشارہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا، "لا نینا کے اعلان ہونے کا تقریباً 50 فیصد امکان ہے، جس کا مطلب مشرق میں درجہ حرارت کم اور بارش ذیادہ ہوگی۔
مورٹ لاک کے مطابق، ایک اور موسمی اشارے، بحر ہند کا ڈوپول (IOD) بھی بارش اور گرمی کا ملے جلے رحجان کا اشارہ دیاتا ہے۔
IOD، آب و ہوا کا ایسا نمونہ ہے جو بحر ہند کو متاثر کرتا ہے، یہ پیشین گوئی کرنے میں مدد کر سکتا ہے کہ آیا آسٹریلیا میں اوسط سے زیادہ یا کم بارش ہوگی۔
اگرچہ قطعی پیشن گوئی قبل از وقت ہے مگر ماہرین نے پچھلے سال کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈے اور مرطوب موسمِ گرما کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔
آسڑیلیا کے محکمہ موسمیات نے ابھی 2024/2025 کے موسم گرما کے لیے اپنی پیشین گوئیاں جاری نہیں کی ہیں۔
________________________________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر