میلبورن میں ہتھیاروں کی ایکسپو (EXPO) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

VICTORIA POLICE WEAPONS EXHIBITION SECURITY

Victoria Police patrol along fencing in place ahead of the Land Forces International Land Defence exhibition at the Melbourne Convention and Exhibition Centre in Melbourne, Sunday, September 8, 2024. Victoria Police erected a ring of steel around the Melbourne Convention and Exhibition Centre ahead of the weapons exhibition, which is also expected to attract up to 25,000 activists. (AAP Image/Joel Carrett) NO ARCHIVING Source: AAP / JOEL CARRETT/AAPIMAGE

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

اس ہفتے میلبورن میں ہتھیاروں کی ایک بڑی ایکسپو نمائیش منعقد ہونے جارہی ہے، لیکن اس نمائیش کو جنگ مخالف مظاہرین کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔ آسٹریلین حکومت نے خود کو اس نمائش سے یہ کہ کر دور رکھا ہےکہ یہ نجی طور پرہونے والی یہ ایکسپو دفاعی صنعت کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔


جمعہ کو مظاہرین نے میلبورن سی بی ڈی میں اس ہوٹل کو نشانہ بنایا جہاں اسلحے کی نمائیش منعقد ہونا ہے۔ مظاہرین نے ہوٹل پر سرخ پینٹ سے نعرے لکھے اور ٹریفک کو بھی بلاک کیا ۔
برطانیہ کی ایک عالمی ماحولیاتی تحریک (global environmental movement) کے آسٹریلین گروپ Extinction Rebellion کے اراکین نے مظاہرے کے دوران میلبورن کنونشن اینڈ ایکزی بیشن سینٹر کے قریب ایک سڑک کو بھی بند کردیا۔ لینڈ فورسز کے سرگرم کارکن، نتھالی فرح Nathalie Farah کا کہنا ہے کہ وہ جنگی ہتھیاروں سے ہونے والی موت اور تباہی کے خلاف کھڑے ہیں۔
LISTEN TO
urdu_australia_explained_protest_110424 image

آسٹریلیا میں پر امن احتجاج کے اصول جان کر جیل جانے سے بچیئے

SBS Urdu

11/04/202407:07
وکٹورین حکومت نے پچھلے سال ملک کی سب سے بڑے دفاعی صنعت کی نمائش کے حقوق حاصل کئے ہیں۔
کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی ٹھیکیداروں کو آسٹریلین فوج میں جدت لانے کے لئے نئے ہتھیاروں سے آگاہی دینا ہے۔ لیکن مشرق وسطی میں تنازعہ کی حساسیت کے پیش نظر مظاہرین نے اس نمائیش کے وقت پر سوال اٹھایا ہے۔
نتھالی فرح Nathalie Farah ہفتہ وار فلسطینی حامی مظاہرے میں حصہ لے رہی ہیں۔

وکٹوریہ پولیس نے میلبورن کنونشن اینڈ سینٹر کے آس پاس مزید احتجاج کے امکانات کے باعث ریاست بھر سے اضافی افسران تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس نے موجودہ سیکیوریٹی انتظامات کو سنہ 2000 میں ورلڈ اکنامک فورم کے بعد سب سے بڑا آپریشن قرار دیا ہے۔
اس وقت 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
رینی نائی Renee Nayee فلسطینی کی حمایت کرنے والے طلباء کے ساتھ ہیں۔
مظاہرین کی جانب سے ہونے والی تنقید کے جواب میں، وفاقی حکومت نے اس نمائیش کو دفاعی صنعت کے لئے نجی طور پر ہونے والی نمائش قرار دیا ہے۔ جس کا اہتمام ایک رجسٹرڈ چیریٹی اے ایم ڈی اے فاؤنڈیشن لمیٹڈ AMDA Foundation Limited نے کیا ہے ب جو بین الاقوامی دفاعی صنعت کا سب سے بڑا پروموٹر ہے۔
فوجی ٹینک، ہیوی ڈیوٹی ٹرک اور نیم خودکار بندوق کچھایسے ہتھیار ہیں جن کو تین دن کی نمائش ہمیں شامل کیا جا رہا ہے۔
لینڈ فورسز نے احتجاجی سرگرمی پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
________________________________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر