آسٹریلین پارلیمان نسل پرستی کی زرخیز زمین جہاں ہونے والے حملوں نے مجھے توڑ کر رکھ دیا :سنیٹر مہرین فاروقی

A composite image of three parliamentarians. On the left and right are Peter Dutton and Penny Wong, respectively. In the centre is Mehreen Faruqi wearing a Palestinian keffiyeh.jfif

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

فلسطینیوں کو ویزے جاری کرنے کے حوالے سے ہونے والی سینٹ بحث کے دوران گرین سنیٹر مہرین فاروقی نےایک جذباتی تقریر میں کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود نسل پرستانہ رویے نے انہیں توڑ کر رکھ دیا ہے۔سینیٹر مہرین فاروقی نے پیٹر ڈٹن، پینی وونگ اور جیکی لیمبی کے نام لے کر کہا کہ ان جیسے افراد کے رویے بتاتے ہیں کہ نسل پرستی کو پروان چڑھانے کے لئے آسٹریلین پارلیمنٹ ایک زرخیز زمین ہے۔


فلسطینیوں کو ویزے جاری کرنے کے حوالے سے ہونے والی سینٹ بحث کے دوران گرین سنیٹر مہرین فاروقی نےایک جذباتی تقریر میں کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود نسل پرستانہ رویے نے انہیں توڑ کر رکھ دیا ہے۔ سینیٹر مہرین فاروقی نے پیٹر ڈٹن، پینی وونگ اور جیکی لیمبی کے نام لے کر کہا کہ ان جیسے افراد کے رویے بتاتے ہیں کہ نسل پرستی کو پروان چڑھانے کے لئے آسٹریلین پارلیمنٹ ایک زرخیز زمین ہے۔
سینیٹر فاروقی نے کہا کہ آسٹریلیا کی طرف سے فلسطینیوں کو ویزے دینے کے بارے میں پارلیمانی بحث نے انہیں نہ صرف مایوس کیا بلکہ ان پر ذاتی طور پر "نسل پرستانہ" اور "مسلمانوں سے نفرت پر مبنی جملے کسے گئے جس سے وہ ٹوٹ کر رہ گئی ہیں کیونکہ ان پر کئے گئے نسل پرستانہ حملوں نے انہیں بہت نقصان پہنچایا ہے۔
پچھلے پندرہ دنوں میں ہونے والی پارلیمانی بحث ، غزہ سے جان بچا کر آنے والے فلسطینیوں کے لیے آسٹریلین ویزا درخواستوں پر مرکوز رہی ہے انِ ویزوں کی اکثریت کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے، حکومت نے 12 اگست تک فلسطینیوں کی 7,111 ویزا درخواستوں کو مسترد کیا ہے اور 2,922 کو منظور کیا ہے۔ منظور شدہ ویزوں کے حامل افراد میں سے تقریباً 1,300 آسٹریلیا میں دوبارہ آباد ہو چکے ہیں۔اسرائیلی شہریوں کو 8,746 ویزے دیے گئے ہیں.
  __________________________________________________________________

کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:
 

شئیر