دو ثقافتوں کا ملن ۔ نئے چینی سال پر محمد اور شیرلی کی محبت کا جشن

picture of a man, a woman and a child sitting and smiling

Muhammad Tinwala his wife Alefiya Shirely Tinwala and son Ayden Tinwala celebrating Lunar New Year

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

کوالالمپور میں پہلی ملاقات، کراچی میں شادی اور ملیبورن میں محبت بھری زندگی۔ یہ کہانی ہے محمد تن والا اور ان کی اہلیہ شرلی کی جن کے لئے اس برس چائینیز سال نو کا جشن بہت خاص ہے۔


یہ رومانی جوڑا اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ ان دنوں آسٹریلیا کے اطراف بحر الکاہل کے پانیوں میں کروز مشن پر نکلا ہوا ہے۔۔ رواں برس چائنیز نیو ایئر کے موقع پر ان کی شادی کے 13 برس مکمل ہوچلے ہیں۔

 ایس بی ایس اردو سے بات چیت میں محمد نے بتایا کہ وہ اور شرلی دورانِ تعلیم ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ملے جہاں سے دوستی کا آغاز ہوا۔

اس پانچ روزہ ملاقات میں قائم ہونے والی دوستی اس وقت محبت میں بدل گئی جب محمد واپس کراچی لوٹے اور شرلی ملائیشیا ہی میں رہیں اور دونوں کو ایک دوسرے کی یاد ستانے لگی۔ یہاں سے محبت کا آغاز ہوا جو دونوں خاندانوں کے ملاپ اور بالآخر شادی میں تبدیل ہوا۔

محمد روایتی پاکستانی ثقافتی اقدار جیساکہ مذہبی تہوار اور خاندانی روایات کے قائل ہیں۔ شرلی کہتی ہیں کہ انہیں اپنے چائینیز طرز زندگی اور کلچر کے مطابق اپنے مسلم شریک حیات کے ساتھ مشترک زندگی شروع کرنے اور مل کر اسے آگے بڑھانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

 ایک چیز جو دونوں ثقافتوں اور سالانہ جشن میں مشترک ہے وہ ہے کھانا۔ محمد کے بقول چائینیز نیو ایئر پر خاص اہتمام کے ساتھ کھانا تیار کیا جاتا ہے اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ساتھ دوست اور احباب کو دعوت پر مدعو کیا جاتا ہے۔

محمد کی اہلیہ شیرلی بیشتر پاکستانی پکوان پکانا جانتی ہیں۔

محمد کہتے ہیں کہ ان کی شادی سے دونوں طرف کے دوست احباب اور عزیز اقارب ایک دوسرے کے کلچر اور اقدار سے اور زیادہ آگاہ ہوئے ہیں اور نت نئے کھانوں کا مزہ لے رہے ہیں۔ 

نیا قمری یا چائینیز سال ایک اہم ثقافتی تہوار ہے جو چین اور دیگر مشرقی ایشیائی ممالک میں منایا جاتا ہے۔ سڈنی شہر میں اس سے متعلق تقریبات کو ایشیا سے باہر سب سے بڑی تقریب کے طور پر جانا جاتا ہے۔ کیلنڈر کی مناسبت سے اس نئے سال کا دن ہر سال مختلف ہوتا ہے، بعض اوقات جنوری میں اور بعض اوقات فروری میں ہوتا ہے۔ 

شرلی کا کہنا ہے کہ گھر کو سجانا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہنا اس جشن کا اہم حصہ ہے۔

 نئے سال کی تقریبات کے چار عناصر ہیں۔ پہلے ہفتے کا آغاز 'چھوٹے سال' کی تقریبات کے ساتھ کیا جاتا ہے، پھر یادگاری تقریبات اور دعا کا دن، اس کے بعد نئے سال کی شام، دوبارہ ملنے اور تحفہ دینے کا دن۔

محمد کہتے ہیں کہ دو مختلف ثقافتوں کے اس سنگم کی بدولت ان کی سال میں دو بار عید ہوتی ہے۔

شئیر