مس مارویل میں پاکستانی ثقافت کے رنگوں کی سوشل میڈیا پر دھوم

Comic web series

Iman Vellani attends Disney plus And Marvels New Television Series Ms Marvel Premiere in Los Angeles California. Source: Getty Images/Jon Kopaloff/WireImage

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

'مس مارول' سیریز میں ایسا کیا تھا جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔


ڈزنی پلس کی ٹیلی وژن سیریز 'مس مارول' کا پہلا سیزن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ سیزن کی چھٹی قسط کو دنیا بھر کے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ عام طور پر کامکس میں مذہب یا ثقافت موجود ہوتی ہے لیکن کمالہ کے کردار کی یہی شناخت نہیں۔ وہ ایک عام سی کم عمر لڑکی ہے جو مسلمان اور پاکستان نژاد امریکی ہے جو ایک سپر ہیرو بھی ہے۔  اس سیریز نے ایشین نژاد افراد کے ساتھ عالمی سطح پر ہر طبقے میں مقبولیت حاصل کی اور خاص طور پر پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک  جہاں جہاں اردو ہندی سمجھنتے والے موجود ہیں ان میں اس سیریز کی دھوم قابلِ دید تھی۔
16-year-old Kamala as she finds herself imbued with superpowers emanating from a bangle passed down by her grandmother. Played by actress Iman Vellani, Kamala — a huge Marvel fan herself — is just a regular teenager from Jersey City, N.J.
16-year-old Kamala finds herself imbued with superpowers emanating from a bangle passed down by her grandmother. Played by actress Iman Vellani. Source: Marvel Studios 2022
Haven’t liked much Marvel these last few years, but “Ms. Marvel” is unlike anything they’ve done. Fun, sweet, and above all else, visually creative. Cautiously optimistic, but I flat-out love the first episode. You can find my weekly reviews at :
وہ قسطیں جن میں کمالہ خان اپنے ماضی کی کھوج میں پاکستان پہنچتی ہے اور تقسیم ہند کی وہ کہانی جس میں فواد خان اور مہوش حیات کی جوڑی کی سیریز میں انٹری ہوتی ہے یہ تمام مناظر لاکھوں ناظرین نے اپنے دلوں سے قریب محسوس کئے۔

 کمالہ خان کے کردار کو مارول ایڈیٹر اور ڈائریکٹر ثنا امانت نے بطور شریک تخلیق کار 2014 میں بنایا تھا۔

ثنا امانت جو خود بھی ایک امریکی مسلمان خاتون ہیں ایک ایسا کردار تخلیق کرنا چاہتی تھی جس کے بارے میں اس طرح کا پس منظر رکھنے والی نو عمر لڑکیاں سوچتی ہوں اور اس کے ساتھ اپنی شناخت کی مماثلت تلاش کر سکیں
'مس مارول' کی کہانی ایک ایسی پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کمالہ خان کے گرد گھومتی ہے جو سپر ہیرو بننے کے بعد اپنے دوستوں، گھروالوں اور اپنے شہر نیو جرسی کی محافظ بن کر سامنے آتی ہے۔ سیریز میں مرکزی کردار پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی نے ادا کیا ہے

خوش قسمتی سے مرکزی کردار یعنی مس مارول کے لئیے پاکستانی کینیڈین اداکارہ ایمان ولانی کی شکل میں ڈزنی کے ہاتھ ایک ایسا ہیرہ لگا جن میں وہ تمام باتیں موجود تھیں جو اس کردار کے کتابی  ورژن سے قریب ترین تھیں۔

 نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی سیریز کو سراہا۔
مارول اسٹوڈیوز کی اس ٹی وی سیریز کی ہدایات شرمین عبید چنائے کے علاوہ مزید تین نامور ہدایت کار عدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن نے دی ہیں۔ مس مارول کا پریمیئر 4 جون کو لاس اینجلس میں ہوا تھا جس میں پاکستان سے مہوش حیات، نمرہ بچہ، ثمینہ احمد ، وردہ عزیز اور ساگر شیخ نے سیریز کی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کے ساتھ شرکت کی تھی۔

مسلمان سُپر ہیرو پر بنی ویب سیریز ’مِس مارول‘ کی اقساط شاندار بصری اور سنسنی خیز ڈیبیو کے ساتھ اعلیٰ ترین مقام پر رہیں۔

اس سے قبل سیریز کی پہلی چار اقساط پاکستانی سنیما گھروں میں دو دو ہفتے کے فرق سے ریلیز کی جاچکی ہیں ۔پاکستان میں 'مس مارول' کی آخری دو اقسساط سنیما  گھر وں کی زینت بنیں جن میں فواد خان اور مہوش حیات کمالہ خان یعنی 'مس مارول' کے پڑ نانا اور پڑ نانی کے کردار میں جلوہ گر ہوئے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تبصروں اور میمز سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ سیریز ’مِس مارول‘ میں کراچی کی بہترین منظر کشی پر کتنے خوش ہیں۔
Web series features women characters who show tremendous courage in the face of hardship.
Ms. Marvel breaks stereotypes about how Pakistani women are portrayed on the screen. Source: MS Mavrel 2022
شائقین ویب سیریز کی تیسری اور چوتھی قسط دیکھ کر مسحور ہو گئے کیونکہ ، اس میں کھل کر پاکستانی روایات، ثقافت، موسیقی اور کراچی کو دکھایا گیا۔
مس مارول میں اب تک دکھائی گئی اہم پاکستانی روایات کی جھلکیاں ہیں، جنہوں نے شائقین کا دل جیتا
یہی نہیں بلکہ تیسری قسط میں کمالہ خان کو کراچی میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں دیسی لباس میں دیسی انداز کا رقص کے ساتھ اس کے پس منظر میں سندھی کلاسک گانے کے ریمکس کو بھی شامل کیا گیا۔  سیریز میں فواد خان ، مہوش حیات، نمرہ بچہ اور وردہ عزیزکے علاوہ منجھی ہوئی پاکستانی اداکارہ ثمینہ احمد  نے کمالہ خان کی نانی کا کردار ادا کیا


شرمین عبید کی ہدایتکاری میں بننے والی سیریز مس مارول کی اس قسط نے جس  میں فواد خان اور مہوش حیات کی محبت بھری کہانی دکھائی گیا ہے اسنے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

تقسیم ہند کے واقعات کو کس طرح عکس بند کیا  گیا اس کا ذکر کرتے ہوئے ہدایتکارہ  شرمین عبید کہتی ہیں کہ اس کے لئے کافی تحقیق کی گئی اور انڈین اور پاکستانی ارکائیو سے مواد سے استفادہ کیا گیا۔

سیریز کی پانچویں قسط میں فواد خان مرکزی کردار کمالہ خان کے پردادا (حسن) اور اداکارہ مہوش حیات  پردادی (عائشہ) کے روپ میں جلوہ گر ہوئے،

سیریز میں اداکار کی باقاعدہ انٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں سوشل میڈیا پر بھی اس جوڑی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں،  اس قسط میں ایک بار پھر تقسیم برصغیر سے قبل کا دور فلمایا گیا جس میں فواد خان کو تحریک آزادی کے رہنما کے طور پر متعارف کرایا گیا۔
Ms Marvel
Kamala Khan tries on Pakistani clothes while shopping with her mother Source: Marvel Studios 2022/Daniel McFadden
آسٹریلیا میں بھی اس سیریز کے شائیقین کی کمی نہیں ۔ شائید اس سیریز کی بے پناہ مقبیولیت کی ایک وجہ اس کے کرداروں کا متنوع یا   

ڈائیورسیفائیڈ ہونا بھی تھا۔مس مارویل سیریز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہو گا  کہ یہ اس طرح کی آخری ویب سیریز نہیں تھی بلکہ اب دیگر پلیٹ فارمز بھی اس ڈائیورسی فائیڈ ماڈل کو اپنانے کی کوشش کرینگیں۔
Ms Marvel
Iman Vellani visits the SiriusXM Studios in New York City. Source: Getty Images
اس فیچر کی تیاری کے لئے صوتی جھلکیا ں مس مارویل، شرمین عبید چنائے اور ڈزنی پلس کے سوشل صفحات کے شکرئے کے ساتھ شامل کی گئیں


کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا  کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔

 


شئیر