آسٹریلیا میں اسٹوڈینٹ ویزہ پر نئی پابندیاں لاگو کر دی گئی ہیں ،کیا آپ جانتے ہیں ؟

بین الاقوامی طلباء کو اب آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے مزید رقم ظاہر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ حکومت نے جعلی داخلوں پر وارننگ بھی جاری کی ہے۔

Female student in silhouette looking at books on a bookshelf

The increase in savings requirements is part of an effort to reduce record migration. Source: Getty / Kilito Chan

آسٹریلین یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کی امید رکھنے والے بین الاقوامی طلباء کو اب ویزا کی منظوری کے لیے مزید اضافی رقم ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔

نئی پابندیاں اسٹوڈنٹ ویزا کی منظوری کی شرح میں ریکارڈ کمی کے بعد آئی ہیں کیونکہ حکومت ہجرت کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

حکومت نے جعلی بھرتی کے طریقوں کے خلاف بھی خبردار کیا ہے۔

اس حوالے سے اس آرٹیکل میں معلومات جمع کی گئی ہے۔

بین الاقوامی طلباء کو نئی حد کے مطابق کم از کم کتنی رقم (کی بچت) ظاہر کرنی ہے؟

 جمعہ سے، بین الاقوامی طلباء کو اپنے ویزا کی منظوری کے لیے کم از کم $29,710 کی رقم (سیونگز) کا ثبوت دکھانا ہوگا۔

یہ پچھلے سال میں کم از کم رقم میں دوسرا اضافہ ہے۔
Bar graph showing the number of international students in Australia between 2005-2024
The number of international students in Australia has surpassed pre-pandemic levels. Source: SBS
اکتوبر میں بچت کی ضرورت میں 17 فیصد اضافہ ہوا اور یہ رقم بڑھا کر $21,041 سے $24,505 کر دی گئی ۔

اس سے پہلے 2019 کے بعد سے اس رقم کا پر اضافہ نہیں کیا گیا تھا، کہا جا رہا ہے کہ اس اضافے کو بطور ’’کیچ اپ‘‘ دیکھا جائے۔

غیر ملکی طلباء کو زیادہ رقم ظاہر کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟

زیادہ رقم ظاہر کرنے کی ضروریات میں اضافہ ایک طرح سے ریکارڈ مائیگریشن پر لگام لگانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

بین الاقوامی تعلیم آسٹریلیا کی سب سے بڑی برآمدی صنعتوں میں سے ایک ہے اور گزشتہ مالی سال اس کی مالیت 36.4 بلین ڈالر تھی۔

لیکن حکومت ہجرت کے حوالے سے دباؤ کا شکار ہے کیونکہ آسٹریلیا میں اس وقت مکانات کے جاری بحران اور کرایہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے کے حوالے سے شدید تناو کا شکار ہے ۔
Graph showing migration in Australia
The government has been under pressure over rising migration. Source: SBS
 آسٹریلین محکمہ شماریات کے جاری کر دہ آبادی میں تبدیلی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، ، 30 ستمبر 2023 تک خالص بیرون ملک ہجرت 60 اضافے کے ساتھ 548,800 ہو گئی۔

حکومت کو توقع ہے کہ اس کی پالیسیاں اگلے دو سالوں میں آسٹریلیا میں تارکین وطن کی تعداد کو نصف کر سکتی ہیں۔
وزیر داخلہ کلیئر او نیل نے کہا کہ "ہم ہجرت کی سطح کو نمایاں طور پر کم کر رہے ہیں - ہم جنگ یا وبائی امراض کے علاوہ، آسٹریلیا کی تاریخ میں نقل مکانی کی تعداد میں سب سے بڑی کمی کر رہے ہیں۔"

محکمہ داخلہ کے مطابق، اس تبدیلی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے طلباء اپنی کفالت کے متحمل ہوں اور انہیں استحصال کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بین الاقوامی طلباء کے لیے دیگر شرائط کیا ہیں؟

دسمبر 2023 میں، حکومت نے اپنی نقل مکانی کی حکمت عملی جاری کی، جس میں بین الاقوامی طلباء پر سخت پابندیاں عائد کی گئیں۔

حکمت عملی کے تحت، انگریزی زبان کی ضروریات میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے ساتھ طالب علم ویزا کے لیے درخواست دینے والوں کو اب بین الاقوامی انگلش لینگویج ٹیسٹ سسٹم (5.5 سے زیادہ) پر 6.0 اسکور کرنے کی ضرورت ہے۔
عارضی گریجویٹ ویزا کے لیے مطلوبہ کم از کم ٹیسٹ سکور 6.0 سے بڑھ کر 6.5 ہو گیا ہے۔

حکومت ان ترتیبات کو ختم کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے جس سے طلباء کو اپنے قیام کو طول دینے کی اجازت دی گئی۔

جعلی داخلوں پر یونیورسٹیوں کو کیوں خبردار کیا جا رہا ہے؟

متعدد تعلیمی فراہم کنندگان ( تعلیمی ادارے )کو طلباء کے داخلے کے جعلی طریقوں پر بھی متنبہ کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں، کلئیر او نیل نے کہا کہ 34 تعلیمی فراہم کنندگان کو "غیر حقیقی یا استحصالی داخلے کے طریقوں" کے لیے انتباہی خطوط بھیجے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق، فراہم کنندگان کے پاس چھ ماہ ہوں گے کہ وہ "اپنے رویے کو نمایاں طور پر بہتر کریں" یا معطلی کے سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے کا خطرہ مول لیں۔
Clare O'Neil speaking into a microphone
Home Affairs Minister Clare O’Neil has issued warnings to education providers over "non-genuine or exploitative recruitment practices." Source: AAP / Lukas Coch
یہ فیصلہ ان فراہم کنندگان پر مزید بین الاقوامی طلباء کو بھرتی کرنے پر پابندی لگائے گا، ان کارروائیوں کی خلاف ورزی پر دو سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے بین الاقوامی تعلیمی شعبے میں دھوکے پر مبنی کاغذات فراہم کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

"یہ کارروائیاں اس شعبے کے نیچے والے فیڈرز کو ختم کرنے میں مدد کریں گی جو لوگوں کا استحصال کرنا چاہتے ہیں اور اس شعبے کی ساکھ کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔"

شئیر
تاریخِ اشاعت 10/05/2024 11:41am بجے
تخلیق کار Jessica Bahr, Warda Waqar
ذریعہ: SBS, Reuters