اوسط آمدنی والوں کے لئے ٹیکس میں مزید چُھوٹ، ٹیکس کٹوتی کے تیسرے مرحلے سے آپ پر کیا اثر پڑے گا؟

حکمراں لیبر پارٹی کی کابینہ میں پیش کی گئی ایک ترمیم شدہ انکم ٹیکس پالیسی سے ممکنہ طور پر سب سے ذیادہ فائدہ اوسط آمدنی والوں کو ہوگا۔

Tax Cut

Source: AAP

توقع کی جارہی ہے کہ آسٹریلیائی باشندوں کو 150،000 ڈالر تک کمائی کرنے والے حکومت کے اسٹیج تھری ٹیکس کٹوتی کے منصوبے کے تحت اس سال یکم جولائی سے بڑی رقم کی بچت ہو گی۔
وزیر اعظم انتھونی البانیس نے مجوزہ تبدیلیوں پر آمادگی ظاہر کی ہے کے تجدید شدہ معاشی منصوبے کا اعلان ہورہا ہے۔
نئے منصوبے کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کے درمیان متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنا ہے۔
انتھونی البانیز
Simple List Numbered.png
حکومت کم اور درمیانی آمدنی والے افراد کو بچت فراہم کرنے کے لئے 200،000 ڈالر یا اس سے زیادہ کمائی کرنے والے آسٹریلیائی افراد کے ٹیکس میں کمی کو تقریبا نصف کرے گی۔

ٹیکس میں کمی کارکنوں کو کس طرح متاثر کرے گی؟

زیادہ تر کارکنوں کے لئے یہ ترمیم شدہ پیکیج بہتر ہوگا، جبکہ سب سے زیادہ آمدنی والے افراد کے لئے فائدہ نصف ہوجائے گا۔
MicrosoftTeams-image (2).png
ان تبدیلیوں کے تحت، یکم جولائی سے نافذ ہونے کی وجہ سے، اوسط 73،000 ڈالر کی اجرت حاصل کرنے والے شخص کے لئے سالانہ 1500 ڈالر سے زیادہ ٹیکس میں کمی ہوگی۔
جو لوگ 50,000 ڈالر کماتے ہیں وہ ایک سال میں اضافی 929$ لیں گے جبکہ 100,000$ تک کمانے والے افراد 2100 ڈالر وصول کریں گے۔

$130،000 کی اوسط آمدنی والے گھرانوں کو 2600 ڈالر ملے گا۔

ذیادہ آمدنی والوں میں، 200،000 ڈالر کمائی کرنے والوں کے لئے اسٹیج تھری ٹیکس میں کمی 9075 ڈالر سے کم کر کے 4500 ڈالر کردی جائے گی۔

اجلاس کے بعد، لیبر پارلیمنٹ ممبران نے تصدیق کی کہ وہ مجوزہ تبدیلیوں پر اتفاق ہو گیا ہے۔
خزانچی جم چلمرز نے کہا کہ تبدیلیاں مہنگائی کے دوران زیادہ مدد فراہم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تیسرے مرحلےکی ٹیکس کٹوتی کے بارے میں ایک مختلف نقطہ نظر پر پہنچے ہیں کیونکہ ہم نے زیادہ تر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ راحت فراہم کرنے کا ایک بہتر طریقہ تلاش کیا ہے جو مہنگائی کے دباؤ میں ہیں۔”

“آج وزیر اعظم جس ٹیکس پلان کا خاکہ پیش کررہے ہیں وہ متوسط آسٹریلیینز کے لئے بہتر ہے، معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لئے یہ بہتر ہے، خواتین اور افرادی قوت کی شرکت کے لئے بہتر ہے... اور یہ معیشت کے لئے بہتر ہے۔”

اسٹیج تھری، ٹیکس میں کمی کب نافذ ہوگی؟

یہ کٹوتی یکم جولائی سے نافذ ہونے والی ہے۔

تاہم، حکومت کو ان ترامہم کے لئے گرین اور متعدد کراس بینچرز کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔

اس ہفتے کے اوائل میں، حزبِ اختلاف کے اتحاد نے اسٹیج تھری کٹ پالیسی میں کسی بھی تبدیلی کی مخالفت کا اعلان کیا تھا۔

اپوزیشن نے کیا ردعمل ظاہر کیا؟

تیسرے مرحلے میں کٹوٹی میں کوئی بھی تبدیلی ایک انتخابات کے وعدے کو توڑنے کے برابر ہو گا
شیڈو خزانچی اینگس ٹیلر
،نائب اپوزیشن لیڈر سوسن لی نے وزیراعظم البانیز کو “جھوٹا” قرار دیا۔

“مجھے یاد ہے کہ انہوں نے آسٹریلیائی عوام کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا تھا کہ 'میرے الفاظ میرا اٹوٹ وعدہ ہیں اور میں اسٹیج تھری ٹیکس کٹ کو تبدیل نہیں کروں گا۔.انہوں نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ انتخابات ایک جھوٹے وعدے پر جیتے گئے تھے۔
چلمرز نے حکومت کی نئی تجویز کا دفاع کیا اور کہا کہ چھٹیوں کے دوران متوسط طبقے کی مدد کی ضرورت اور واضح ہوگئی ہے۔

“موسم گرما کے دوران یہ ہمارے لئے تیزی سے واضح ہوا کہ اوسط آمدنی والے آسٹریلیینز کو مزید معاشی مدد کی ضرورت ہے، یہ درست ہے کہ ہم نے اپنا نظریہ بدل دیا ہے مگر یہ تبدیلی عام آدمی کی بہتری کے لئے ہے۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 25/01/2024 9:53am بجے
ذریعہ: SBS