ملازمت کے فراڈ میں اضافہ: دوسری ملازمت ڈھونڈنے والے اور انٹرنیشنل طلبا دھوکےبازوں کے خاص ہدف

جعلساز ملازمت کے متلاشی افراد کو نقلی روکریٹمنٹ ایجنٹ بن کر نشانہ بنا تے ہیں۔دوسری ملازمت ڈھونڈنے والے اور انٹرنیشنل طلبا دھوکےبازوں کے خاص ہدف ہیں۔

Fingers on laptop keyboard

Scammers are contacting victims through job offers via WhatsApp, or promoting jobs ads on social media platforms. Source: AAP / Elise Amendola/AP

Key Points
  • اس سال روزگار دلانے کی جعلسازی میں 740 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
  • جنوری سے اب تک آسٹریلینز کا مجموعی طور پر 20$ ملین کا نقصان ہوا۔
  • پارٹ ٹائم کام کی تلاش والے طلباء اور کچھ اضافی آمدنی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے لوگ اہم اہداف ہیں۔
ملازمتوں کی جعلسازی بڑھ رہی ہے اور آسٹریلین باشندوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں، ملازمتوں کے جھانسے اور فراڈ کے باعث اس سال جنوری سے اب تک نقصانات 20 ملین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔مالیاتی خدمات کے وزیر اسٹیفن جونز کا کہنا ہے کہ نیشنل اینٹی سکیمز سنٹر کے مطابق 2023 میں روزگار دلانے کے لئے کئے گئے فراد میں 740 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم نے حقیقی تنظیموں کی طرز پر بھرتی کرنے والوں کی نقالی کرنے والے، واٹس ایپ کے ذریعے ملازمت کی پیشکشوں کے ذریعے متاثرین سے رابطہ کرنے یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جیسے کہ Facebook، Tik Tok اور Instagram پر نوکریوں کے اشتہارات کو فروغ دینے والے اسکیمرز میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔"
آسٹریلیا میں بڑھتی مہنگائی کے بحران نےبہت سے لوگوں کو دوسری نوکریوں پر جانے پر مجبور کیا ہے تاکہ وہ اپنا کام پورا کر سکیں، ان کاموں کے لیے بہت ساری جھوٹی پیشکشوں کی تشہیر کی جاتی ہے جو گھرسے کیے جا سکتے ہیں۔
جونز نے کہا کہ دھوکہ دہی کرنے والے کاموں کو مکمل کرنے کے لیے منافع بخش پیشکشوں کے ساتھ نوکری کے متلاشیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور متاثرین کو ان کی محنت سے کمائی گئی رقم کے حوالے کرنے کے لیے دھوکہ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، "وہ اکثر متاثرین کو کریپٹو کرنسی پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹس قائم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور کمیشن یا بونس کے وعدے کے ساتھ مالیاتی ڈپازٹ مانگنے سے پہلے انہیں تربیت اور کام کرنے کے لیے تیار کرتے ہیں۔"
حکومت نے کہا کہ پارٹ ٹائم کام کی تلاش میں طالب علم اور لچکدار طریقے سے کچھ اضافی آمدنی حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے لوگ دھوکہ بازوں کا بنیادی ہدف ہیں۔
LISTEN TO
naca_STUDENT SCAMS 1 POD_SBS_ID_23097634.mp3 image

Warning over 'elaborate ploy' to scam international students in Australia

SBS News

21/09/202304:12

جعلسازی کی نشانیاں

آسان کام اور پرُ کشش تنخواہ:
اگر کسی پیشکش میں گھر سے عام سے کام (ورک فرام ہوم) کے بدلے پرُکشش پیسے آفر کئے جا رہے ہوں تو ایسی جاب مشکوک ہے۔
ہوشیار رہنے کے لئے یاد رکھئے کہ عام طور پر نوکری کی جعلی پیشکشیں میسجنگ پلیٹ فارمز WhatsApp، یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمزFacebook، TikTok یا Instagram پر کی جاتی ہیں۔
دوسری نشانیوں میں سہل کام پر"آمدنی کی گارنٹی یا ضمانت" یا آن لائن سادہ اور آسان سے کام پر تنخواہ کی بہت اچھی شرح کی پیشکش، یہ سب دھوکہ دہی اور جعلسازی پر مبنی اسکیم ( scam ) کی نشانیاں ہو سکتی ہیں۔
آپ کو کیا کام کرنے کی پیشکش ہو سکتی ہے؟
کاموں کی تفصیل ( Job description ) میں اکثر دوسرے لوگوں کو کام مکمل کرکے دینا (کسی یونی طالب علم کا اسائینمنٹ مکمل کرنا)، دوستوں کا نام ، رابطہ یا حوالہ فراہم کرنا، اور ایپ کے ذریعے کم رقم جمع کر کے اس سے زیادہ پیسے کمانے کی ترغیب شامل ہوتی ہے۔
ایک خاتون نے گھر سے پارٹ ٹائم کام کی پیشکش کرنے والی فیس بک پوسٹ کا جواب دینے کے بعد 40,000 کا نقصان اٹھایا، جب کہ دوسری نے دھوکہ دہی کرنے والوں کو12,000 ڈالر ادا کیے جنہوں نے اسے سوشل میڈیا پر بھی سبز باغ دکھائے۔ ا

اگر کسی کو شبہ ہو کےوہ کسی جعلساز کا شکار بن گئیا ہے، یا آپ کو دھوکے کا شبہ ہو تو آپ کو چاہیے کہ فوری طور پر اپنے بینک سے رابطہ کریں اور کو بھی اس کی اطلاع دیں۔

________________

کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ یا ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:
 

شئیر
تاریخِ اشاعت 23/10/2023 1:39pm بجے
پیش کار Rehan Alavi
ذریعہ: AAP